الجزیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب گامزن ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں حملے جاری رہیں گے۔
یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے طیاروں نے یمنی صوبے صعدہ اور الحدیدہ پر گیارہ مرتبہ حملہ کیا ہے۔ امریکی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جو اسرائیل کی جانب جارہی تھی۔