Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی فوجیوں کی جارحیت جاری، متعدد فلسطینی گرفتار

فلسطین [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نابلس اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے نابلس میں جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی ماهر المصری کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ جبکہ اسی طرح عورتا اور طوباس کے علاقوں پر چڑھائی کرتے ہوئے مؤید جمیل شراب اور صهیب عاطف بنی عوده کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ شہر میں بھی کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan