Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد الاقصیٰ پر صیہونی انتہا پسندوں کی پھر یلغار

بیت المقدس [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرا‏ئیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

 شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے آج مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔ قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

فلسطین کی استقامتی تنظیمیں بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان  کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

اسی کے ساتھ استقامتی محاذ کے جوانوں نے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور صیہونی جارحیت کا جواب راکٹ حملوں سے دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan