Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین پر اسرائیلی جارحیت سے 900 مکانات کو نقصان پہنچا: اونروا

جنین –[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں 900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ابو حسنہ نے مزید کہا کہ ایجنسی کا عملہ ابھی بھی کیمپ کے اندر ہونے والے نقصانات کی گنتی اور جائزہ لینے کے مرحلے میں ہے تاکہ تباہی کا حتمی اندازہ لگایا جا سکے۔

’‘ کی جانب سے جارحیت سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی مالی امداد کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں ایک بیان میں ابو حسنہ نے کہا کہ ایجنسی آنے والے دنوں میں ان خاندانوں کو کرائے کے الاؤنس سمیت نقد امداد فراہم کرنے کا کام شروع کرے گی اور جو گھر ناقابل رہائش ہوچکے ہیں ان کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔

ابو حسنہ نے مزید کہا کہ جنین کیمپ کی تعمیر نو کے لیے متحدہ عرب امارات کی گرانٹ جیسی نئی مالی امداد کی اطلاع ملنے کے بعد اس عمل کے پروٹوکول کے مطابق تعمیر نو پر کام شروع کر دے گی۔گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ’اونروا‘ نے تمام عطیہ دہندگان اور ایجنسی کے شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی صورتحال پر ہنگامی ردعمل اور جنین پناہ گزین کیمپ کو بچانے کے لیے فوری مالی امداد فراہم کریں۔کیمپ میں ایجنسی کے متعدد عہدیداروں کی طرف سے منعقدہ ایک دورے کے دوران، نے تصدیق کی کہ وہ کیمپ کو مدد فراہم کرے گی۔

قابض اسرائیلی افواج نے دو دن تک جاری رہنے والی ایک بڑی جارحیت کے بعد گذشتہ منگل کی نصف شب سے پہلے جنین کے شہر اور کیمپ سے پسپائی اختیار کی۔اس کارروائی میں 12 فلسطینی شہید، 120 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan