فلسطین [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کی ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نابلس اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے نابلس میں جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی ماهر المصری کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ جبکہ اسی طرح عورتا اور طوباس کے علاقوں پر چڑھائی کرتے ہوئے مؤید جمیل شراب اور صهیب عاطف بنی عوده کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ شہر میں بھی کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔