Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی قوتوں کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے، طاہر اشرفی

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے امور کیلئے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں  ملاقات میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں غزہ میں غاصب صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر جاری نسل کشی اور مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ عالمی قوتوں کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے. وزیرِ اعظم اور مولانا طاہر اشرفی نے فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال کے حوالے سے عنقریب منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا خیر مقدم کیا. مولانا طاہر اشرفی نے ملک میں بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا. وزیرِ اعظم نے مولانا طاہر اشرفی کی بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے کوششوں کو سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan