Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ میں ہوتا، سراج الحق

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ میں ہوتا۔ جماعت اسلامی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری سراج الحق کے بیان میں کہا ہے کہ “آج میں وزیراعظم ہوتا، اگر بائیڈن 85 سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو میں بھی ادھر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوتا، اس لیے کہ یہ غیرت اور انسانیت کا تقاضہ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط ہوں، مجھے ایک کام بھی نہیں کرنا چاہیئے، لیکن غزہ، مجاہدین اور فلسطین حق پر ہیں، امریکا کے اداکار اور بچے ان کے حق میں بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران کا کام بیان دینا اور تقریر کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا کام ایکشن لینا ہے، اگر میں حکمران ہوتا تو میں ایکشن لیتا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں یہ صلاحیت دیکھتا ہوں کہ اتنی کم تعداد کے ساتھ پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا سکتا ہوں تو میں پاکستان سمیت تمام اسلامی  حکمرانوں کو اکٹھا کرتا کہ یہی وقت ہے جینے کا اور آگے بڑھنے کا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan