Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کیلئے 90 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روانہ کیا جا رہا ہے، ہم ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 90 ٹن کا امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے، پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی سفیر نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ امداد پر حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

فلسطینی سفیر نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری غزہ میں جاری بربریت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan