Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین میں مساجد اورقرآن کی بے حرمتی اسرائیل کی مذہبی جنگ ہے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ “صیہونی آباد کار گروہوں کی طرف سےفلسطین میں مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مذموم افعال قابل مذمت، ناقابل معافی اور خطرناک ہیں۔ اس طرح کے واقعات تمام مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔”

حزب اللہ نے مسلمان ممالک اور عرب حکومتوں اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں مساجد اور قرآن پاک کی منظم انداز میں ہونے والی بے حرمتی کے واقعات پر آواز بلند کریں اور اس طرح کے مکروہ اقدامات کا تدارک کرائیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ خدا کی کتاب کی توہین ایک قابل مذمت اور مسترد شدہ فعل ہے جو دہشت گردی اور نسل پرستی کی اعلیٰ ترین سطح کی نمائندگی کرتا ہے اور لوگوں کے عقائد اور عبادات کو متاثر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو سوشل میڈٰیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عوریف میں ایک مسجد پر حملہ کرتا ہے۔ ان کے ساتھ پولیس کتے بھی ہیں،اس موقعے پر انہوں نے قرآن پاک کے نسخے اٹھائے اور ان کے اوراق پھاڑ ڈالے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan