Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی دہشت گردی میں ایک ہفتے میں 15 فسطینی شہید

گزشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کی 296 کارروائیاں کی گئیں جن چار صہیونی ہلاک ہوئے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج اورصیہونی آباد کاروں کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں کم سےکم 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے اسی ماہ کی 16 جون سے 22 جون کے دوران مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کی 296 کارروائیوں کو دستاویزی شکل دی، جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے کے کئی شہروں میں فائرنگ کے 38 حملے ہوئے اور 3 مولوٹوف کاک ٹیل اور پٹاخے چلائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ سوموار کو جنین شہر پر حالیہ جارحیت کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ ساتھ قابض فوج کی 25 گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تباہ کر دیا۔

مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے کئی شہروں جنین، نابلس اور الخلیل میں 75 پتھراؤ کے حملوں کے علاوہ 14 دھماکہ خیز آلات سے فائر کیا۔

نوجوانوں نے آباد کاروں کے 46 حملوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 91 پوائنٹس پر ہونے والے تصادم کے دوران تین بار قابض فوج کا مقابلہ کیا۔

اسرائیلی قابض فوج کے جرائم میں اضافے کی روشنی میں مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا، مزاحمت کاروں نے 1025 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan