Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ فلسطینی شہرطمرہ احتجاج کی پاداش میں شہری کو 8 سال قید کی سزا

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء علاقے طمرہ میں واقع شہرحیفا کی مرکزی قابض عدالت نے احتجاج کرنے والےفلسطینی مصطفی عواد کو 8 سال قید کی سزا سنائی۔

گذشتہ مئی کی 18 تاریخ کو قابض عدالت نے طمرہ شہر سےتعلق رکھنے والے 21 سالہ عواد کے خلاف فیصلہ سنانے کے لیے ایک خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ عواد کو 18 کو ہونے والی سماعت میں سزا سنائی جائے گی۔ کیس کی سماعت کے دوران قابض ریاست کی طرف سے استغاثہ نے عدالت سے عواد کو 8 سے 11 سال کے درمیان کی مدت قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

20 فروری 2023 کومجسٹریٹ عدالت نے عواد کو دہشت گردی اور مٹزپے ایویو کے ایک یہودی پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا سنائی جب وہ اس وقت طمرا میں تھا۔

عواد کو مئی 2021 میں مسجد ، اقصیٰ اور غزہ کی پٹی کی حمایت میں اندرون فلسطین کے شہروں پر آباد کاروں کے حملوں کی مذمت میں، مئی 2021 میں شروع ہونے والی احتجاجی تحریک میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قابض ریاست کی عدالتیں سیکڑوں نوجوانوں کا ٹرائل کر رہی ہیں۔ انہیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف شروع کی گئی تحریک کے الزام میں قابض پولیس اور “شن بیٹ” کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے دوران گرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس مہم میں 2800 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan