Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اکتوبر کے آخر میں “اسرائیل” میں بین الاقوامی فضائی مشقیں

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ایک عبرانی اخبار نے آج اطلاع دی ہے کہ اس مہینے کے آخر میں مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں گی، جس میں کئی مغربی ممالک کی شرکت ہوگی۔

عبرانی اخبار “Mikor Rishon” نے اطلاع دی ہے کہ یہ مشقیں فضائیہ میں پائلٹوں کے بحران کی روشنی میں کی جائیں گی، کیونکہ فضائیہ عدالتی ترامیم کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں پائلٹوں کے اعتراض کے بعد مشکل سے دوچار ہے۔

اخبار نے اشارہ کیا کہ مشقوں میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی اور دیگر ممالک شرکت کریں گے اور ان کا مقصد شریک فوجوں کے درمیان فضائی تعاون کو بڑھانا ہے۔

مشقیں کئی طویل فاصلے تک حملے کے منظرناموں، مختلف مداخلتی نظاموں سے تحفظ اور فضائی لڑائیوں کے تجربات کریں گی۔

اسرائیل کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ “آج فضائیہ کو سینکڑوں پائلٹس کے اعتراض کے باوجود مکمل فوجی صلاحیت حاصل ہے۔ اعتراض کرنے والے پائلٹوں کو احتسابی اجلاس کے بعد ملازمت سے نکال دیا جائے گا اور اگر وہ اپنے موقف پر اصرار کرتے ہیں تو انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan