Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس کے نوجوان متحرک، قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )مقبوضہ بیت المقدس میں نوجوانوں کی تحریک نے آبادکاروں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں میں کل جمعہ کی نماز  میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاضری یقینی بنانے اور نمازجمعہ ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نوجوانوں کی تحریک نے مغربی کنارے، یروشلم اور مقبوضہ اندرون کے تمام شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس پر ہونے والے سنگین حملے کی روشنی میں اسے یہودیت سے بچانے کے لیے حرکت میں آئیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یلغار اور ہر جگہ سے اس کی طرف مارچ ایک وجودی مسئلہ ہے جس میں ہمیں فتح حاصل کرنی چاہیے اور ان مشکل دنوں میں پیغمبر اسلام ﷺ کے مشن کو آگے بڑھانا چاہیے۔

نوان تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسجد اقصیٰ ایک امانت ہے، اور اس کا ہر وقت دفاع کرنا فرض ہے۔ چونکہ یہ شرمناک بین الاقوامی اور عرب خاموشی کی روشنی میں ایک جنونی اور بے مثال مذہبی جنگ کا شکار ہے۔

دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور پرانے یروشلم شہر کے اس کے چوکوں اور گلیوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ یہودیوں کی نام نہاد تعطیلات کے دونوں میں قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی جارحیت کو پسپا کیا جا سکے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ میں رباط قابض ریاست کی دراندازی کو ناکام بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے یہودی بنانے کے منصوبوں کو روکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan