Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اکتوبر 7سے اب تک اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7,262 ہو گئی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)صہیونی قابض افواج نے منگل کی شام تسلیم کیا کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7,262 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ “جنگ کے آغاز سے ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 7,262 اسرائیلیوں تک پہنچ گئی ہے۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ “اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 342 ہے، جن میں سے 51 کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 152 بحالی کے شعبوں میں ہیں۔”

قابض افواج نے اس سے قبل 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں زمینی دراندازی میں 32 افسران اور فوجیوں سمیت تقریباً 1,600 فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا، اس کے علاوہ کم از کم 242 کو گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں منگل کی شام اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعلان کیا تھا کہ مرنے والوں میں اسرائیلی فوج کے 348 فوجی اور افسران، 59 پولیس افسران اور 10 جنرل سکیورٹی ایجنسی (شن بیٹ) کے اہلکار شامل ہیں۔

غزہ پر صیہونی غاصب فوج کی 32 روز سے تباہ کن جنگ جاری ہے، جس میں 4 ہزار 237 بچے اور 2719 خواتین سمیت 10 ہزار 328 فلسطینی شہید اور 26 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ مغربی کنارے میں 163 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 215 کو گرفتار کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan