Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ہولوکاسٹ کے 33 دن وحشیانہ جنگ میں ہولناک تباہی جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تین روز سے جاری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جب کہ صہیونی فوج غزہ میں باربار درندازی کر رہی ہے۔ دوسری جانب مزاحمت کاروں نے ہاون راکٹوں سے دشمن پر حملے کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں اور عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام تک اسرائیلی فوج نے غزہ میں رفح کے مقام پر چار فضائی حملے کیے۔ مشرقی رفح، شمالی بیت حانون اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج 100 میٹر تک اندر داخل ہوئی اور توپ خانے سے بھی فلسطینی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب مجاھدین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ہاون راکٹوں سے سخت جواب دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل کے ایف 16 بمبار طیارے نے مغربی رفح میں مزاحمتی فورسز کے ایک مرکز پر میزائل حملے کیے ہیں، جہاں سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے ہیں۔

مشرقی غزہ میں الفخاری کے مقام پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ جنوبی غزہ میں خان یوس شہرمیں بھی اسرائیلی فوج نے حملے کیے ہیں۔

قبل ازیں مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں نے مشرق رفح میں ابو الراس کےمقام پر ویران علاقے میں تین بم گرائے ہیں۔ زور دار دھماکوں سے پورا شہر ہل کر رہ گیا، تاہم میزائل ویران علاقے میں گرنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مشرقی رفح سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں 100 میٹر اندر داخل ہوگئیں اور قریبی علاقوں پر توپوں سے گولے داغے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر ہاون راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan