Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل غیرملکیوں کی رہائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: القسام

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو کہا ہے کہ ان کی جماعت کئی روز قبل غزہ میں غیر ملکی شہریت والے 12 قیدیوں کو رہا کرنے والی تھی لیکن اسرائیل نے اس میں رکاوٹ ڈالی۔

ابو عبیدہ نے تصدیق کی کہ القسام بریگیڈ اب بھی ان قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن میدانی صورتحال اور اسرائیلی حملہ “ان کی جانوں کے لیے خطرہ ہے جو اس کام میں رکاوٹ ہے۔”

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں لڑائی میں “چھوٹی ٹیکٹیکل جنگ بندی” پر غور کرے گا تاکہ انسانی امداد کے داخلے میں آسانی ہو یا حماس کے زیر حراست لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دی جا سکے لیکن انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود جنگ بندی کو مسترد کردی۔

اسرائیل ایک ماہ قبل جنوبی اسرائیل میں حماس کی جانب سے شروع کیے گئے اچانک آپریشن کے بعد سے غزہ کی پٹی پر بمباری کر رہا ہے۔ حماس نے اس کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں اور غیرملکیوں سمیت 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اسرائیل نے بمباری روکنے کے بڑھتے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو پہلے رہا کیا جانا چاہیے، جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ انھیں رہا نہیں کرے گی اور نہ ہی غزہ پر حملے کے دوران لڑائی روکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan