Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمت کاروں کی بیت لحم کے جنوب میں صہیونی فوج پر فائرنگ

اتوار کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں “گوش ایٹزیون” جنکشن کے شمال میں صہیونی فوج کی طرف فائرنگ کی۔

عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ “گوش ایٹزیون” جنکشن کے شمال میں نام نہاد “ٹی چیک پوائنٹ” پر ایک صہیونی فوجی دستے پر فائرنگ کی گئی تاہم قابض فوجیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ کارروائی شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس میں حوارہ چوکی کے قریب فائرنگ کے حملے میں دو آباد کاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد کی گئی ہے۔

کل دوپہر کے وقت شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے قریب واقع قصبے حوارہ میں دو آباد کاروں کو ان کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan