Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں یہودی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں کل اتوار کو یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ان میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں حوارہ میں وسیع پیمانے پرفلسطینیوں کے مکانات، سہولیات اور گاڑیوں پرحملے کے اور انہیں آگ لگا دی۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز حوارہ میں یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کے نتیجے میں زعترہ چوکی پر 37 سالہ سامح حمداللہ محمود اقطش پیٹ اور سرمیں گولیاں لگنے سے جام شہاد نوش کرگیا۔

قابض فوج نے نابلس شہر کے اطراف میں قائم چوکیوں کو بند کر دیا شہریوں کو دونوں سمتوں سے گذرنے سے روک دیا۔ انہیں حراست میں لیا، اور ان پر سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے، انہوں نے بیتا قصبے کے مرکزی دروازے کو بھی سیمنٹ کے بلاکوں سے بند کر دیا۔ اس طرح آباد کاروں کو ان کی صریح دہشت گردانہ جارحیت کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا گیا۔

ہدہد نیٹ ورک نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوارہ میں 400 آباد کاروں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا  فلسطینیوں کی 30 گاڑیوں اور 10 سے زائد مکانات کو نذر آتش کیا جس سے درجنوں زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے کے اخباری گروپوں نے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے جن میں بتایا گیا کہ آباد کاروں نے وحشیانہ حملے کے دوران فلسطینیوں کی 100 گاڑیاں، 35 مکانات مکمل طور پر اور 40 مکانات کو جزوی طور پر جلا دیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کی ٹیموں نے حوارہ قصبے میں آباد کاروں اور قابض فوج کے حملوں کے نتیجے میں 100 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan