Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اریحا میں مزاحمتی کارروائی میں ایک صہیونی جھنم واصل، چار

اریحا ۔ مرکزاطلاعات فعبرانی میڈیا نے کہا ہے کل پیر کی شام غرب اردن کے شمالی شہر اریحا کے قریب فائرنگ کےدو الگ الگ واقعات میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔لسطین+-
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کل پیر کی شام غرب اردن کے شمالی شہر اریحا کے قریب فائرنگ کےدو الگ الگ واقعات میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

پہلی فائرنگ میں ایک مزاحمت کار نےآباد کاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر گولی چلا دی۔ اس حملے میں ایک آبادکار زخمی ہو گیا۔ عبرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طبی ٹیموں نے اسے علاج فراہم کیا تاہم بعد میں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

دوسری کارروائی میں ایک فلسطینی پہلے یہودی آباد کاری کی گاڑی سے ٹکرایا، پھر اس نے اس پر فائرنگ کردی۔ اس کارروائی میں حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

اریحا میں ہونے والی کارروائی ایک روز قبل نابلس میں حوارہ کے مقام پر ہونے والے مزاحمتی حملے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ حوارہ میں جرات مندانہ حملے میں کم سے کم دو صہیونی فوجی جھنم واصل ہوگئے تھے اور حملہ آور فرار ہوگئے۔

ایک ذریعے کے مطابق اریحا میں حملہ آوروں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپ ہوئی مگرآزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan