Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

وحشیانہ فضائی حملے، لبنان میں درجنوں شہادتیں، حزب اللہ کی بھرپور کارروائی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے جنوبی علاقوں اور البقاع میں بدھ کے روز قابض اسرائیل کی سفاکانہ فضائی غارت گری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ یہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور میدانی محاذ پر تصادم میں شدت آ گئی ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق البقاع کی بستی زلایا پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسی طرح ملک کے جنوبی حصے میں واقع بستی میفدون پر اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملے میں 2 افراد شہید ہوئے، جس کے ساتھ ہی علاقے پر شدید توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔

دوسری طرف قابض اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نے حزب اللہ کے 25 نام نہاد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں اسلحہ کے گودام اور وہ عمارتیں شامل ہیں جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ فوجی مقاصد اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ صہیونی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں اپنی افواج کی جانب ڈرونز اور راکٹ فائر کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے، تاہم کچھ راکٹ ان کی افواج کے قریب گرے۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان اور البقاع کی 12 بستیوں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکی آمیز وارننگ بھی دی ہے تاکہ وہاں سفاکیت کا نشانہ بنایا جا سکے۔ ان بستیوں میں کوثريہ السياد، الغسانيہ، مزرعہ الداوديہ، بدياس، ريحان، زلایا، البازوريہ، حاروف، حبوش، انصاريہ، قلاويہ اور دير الزهرانی شامل ہیں۔

انسانی صورتحال کے حوالے سے لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جس کے بعد 2 مارچ سنہ 2026ء سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 2702 اور زخمیوں کی تعداد 8311 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے ہیلتھ سیکٹر کو نشانہ بنائے جانے میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں پر 132 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں قیمتی جانوں کا زیاں ہوا اور طبی مراکز، ایمبولینس گاڑیوں اور ہسپتالوں کو تباہ کیا گیا۔

جوابی کارروائی میں حزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں قابض فوج کے ٹھکانوں، اہلکاروں اور گاڑیوں کے خلاف سلسلہ وار فوجی آپریشنز انجام دیے۔ حزب اللہ نے الگ الگ بیانات میں واضح کیا کہ بستی البیاضہ میں قابض فوج کے اجتماع کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور اسی بستی میں نئے نصب کردہ تکنیکی آلات کو بھی تباہ کیا گیا، جس میں براہ راست جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید برآں حزب اللہ نے حولا، الطيبة اور القوزح کی بستیوں میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے علاوہ ایک بکتر بند گاڑی اور ہیمر گاڑی کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ پارٹی نے ناقورہ بستی کے قریب قابض فوج اور گاڑیوں کے اجتماع پر بھی ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے منگل کے روز جنوبی لبنان میں 18 فوجی آپریشنز کیے تھے، جس کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ ان کارروائیوں میں اس کے 5 فوجی ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں قابض فوج نے بدھ کے روز مزید 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے جو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دو خودکش ڈرونز گرنے سے زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے سابقہ اعداد و شمار کے مطابق 17 اپریل سنہ 2026ء کو سیز فائر کے نفاذ کے بعد سے اب تک 5 فوجی ہلاک اور 33 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ صہیونی فوجی ریڈیو نے جنوبی لبنان میں مزاحمت کی جانب سے گوریلا کارروائیوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

صہیونی وزارت صحت کے مطابق 16 اپریل کو 10 دن کے لیے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کے بعد سے اب تک لبنانی محاذ پر 245 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اس جنگ بندی میں بعد ازاں 24 اپریل سے تین ہفتوں کی توسیع کی گئی تھی، مگر اس کے باوجود قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل گولہ باری اور خلاف ورزیاں جاری ہیں جن میں بے گناہ شہری شہید ہو رہے ہیں۔

2 مارچ سنہ 2026ء سے جاری قابض اسرائیل کی لبنانی سرزمین پر اس جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جبکہ انسانی حالات تیزی سے ابتری کی جانب گامزن ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan