Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ مذاکرات میں تعطل، حماس نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سینیئر رہنما غازی حمد نے غزہ کی پٹی سے متعلق مذاکراتی عمل کو طویل اور انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسی مجرم اور فاشسٹ ریاست کے ساتھ معاملہ درپیش ہے جو کھلے عام فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

غازی حمد نے الجزیرہ براہ راست سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ قابض اسرائیل قتل و غارت گری، غنڈہ گردی اور جرم و سفاکیت کی پالیسی پر گامزن ہے اور وہ غزہ کی پٹی میں استحکام لانے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں اور ثالثوں کی مساعی کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن جان بوجھ کر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کو سبوتاژ کیا جا سکے۔

حماس کے رہنما نے تلخ حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے آغاز سے اب تک ایک دن بھی ایسا نہیں گذرا جس میں قابض اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے تحریک کی جانب سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی خواہش اور ثالثوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ قابض اسرائیل پہلے مرحلے کے معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیل کی افواج سیز فائر معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں جو گزشتہ سال 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو نافذ ہوا تھا۔ غزہ کی پٹی میں بمباری، فائرنگ اور شہریوں کے گھروں کو بارود سے اڑانے کے ان سفاکانہ واقعات کے نتیجے میں اب تک 837 شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 2381 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan