Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 16 سالہ فلسطینی شہید

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر والے شہر رام اللہ میں پیر کے روز کارروائی کر کے سولہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا ہے۔ یہ فوجی کارروائی رام اللہ میں قائم الامعری پناہ گزین کیمپ پر کی گئی ہے۔ اس فوجی کارروائی کو رواں سال کے دوران رام اللہ میں اسرائیل کی سب سے بڑی کارروائی کہا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں 55 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق درجنوں فوجی گاڑیوں پر سوار فوجی شہر میں داخل ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران سولہ سالہ فلسطینی بچے مصطفی ابو شلباک کو الامعری پناہ گزین کیمپ میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے “وفا” کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ پر چڑھائی کے دوران فائرنگ کی اور فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مصطفی ابو شلباک کو اس دوران سینے اور گردن میں گولیاں لگ گئیں۔

واضح رہے سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے گئے پر تشدد حملوں میں 400 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم کی ایک سڑک کو بھی اکھاڑ دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan