Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے ہسپتالوں کے حالات کو “خوفناک” قراردیا

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے “دو ہسپتالوں کمال عدوان اور العودہ ہسپتالوں میں مریض اور زخمی بھوک سے مر رہے بچے ہیں۔

تنظیم نے مزید کہا کہ “ہسپتالوں کا وزٹ کرنے والے اس کے مشن نے خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت دیکھی”۔

تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گھبریئس نے کہا کہ “تنظیم کی جانب سے شمالی غزہ تک زیادہ باقاعدگی سےامداد پہنچانے کی کوششوں کے باوجود اکتوبر 2023ء کے بعد تنظیم کی جانب سے ہفتے کے آخر میں العودہ اور کمال عدوان ہسپتالوں کے دو دورے کیے گئے”۔

ٹیڈروس نے “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ “تصویر تاریک ہے اور العودہ ہسپتال کی صورت حال خوفناک ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “کمال عدوان ہسپتال واحد ہسپتال جس میں شمالی غزہ میں بچوں کا شعبہ شامل ہے جو بڑی عمر کے مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “خوراک کی کمی دس بچوں کی موت کا باعث بنی ہے”۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

غزہ کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 30,534 فلسطینی شہید اور 71,920 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan