Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فوری سیز فائر اور امدادی اشیاء بھجوائی جائیں: خلیج تعاون کونسل

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)خلیج تعاون کونسل کے 159 ویں وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ریاض میں اتوار کو ہوا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری، اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی اور مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس ہوئے۔

اس موقع پر مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطینی کاز کو ختم کرنے کا ایک منظم منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع کا سکیورٹی حل خطے میں تباہی کے سوا کچھ نہیں لایا اور غزہ میں کشیدگی بحیرہ احمر اور باب المندب تک پھیل گئی ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدوی نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں، خاص طور پر شہریوں کو مسلسل اور براہ راست نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے جی سی سی ممالک کے اجتماعی موقف کو دہرایا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

جاسم البداوی نے جی سی سی کی جانب سے کسی بھی ایسے اقدام کو مسترد کرنے کی طرف بھی اشارہ کیا جس سے دریائے نیل کے پانی پر مصر کا حق متاثر ہو، انہوں نے دریا پر بننے والے ڈیم کے معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan