بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کا کمانڈر 27 سالہ ایتمار ساپر ہلاک ہو گیا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق مارا جانے والا کمانڈر 551 ویں بریگیڈ کی 7008 ویں بٹالین میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، جو لبنان میں حزب اللہ کے خلاف آپریشن پر مامور تھا۔
ترجمان کے مطابق جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک وہاں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 21 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔