واشنگٹن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کی ٹیبل پر آیا اور معاہدہ چاہتا ہے مگر ڈیموکریٹس مذاکرات سے روکتے ہیں۔
بال روم کی تعمیراتی کام کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے سے ایک گھنٹہ دور تھا، ڈیموکریٹس ایران کے ساتھ مذاکرات سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، ایران مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنا چاہتا ہے ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے دوبارہ بڑے حملوں کی ضرورت پڑے لیکن یقین ہے ایسا نہیں ہو گا ایران پر دوبارہ حملے ہوں گے یا نہیں آپ کو جلد پتا چل جائےگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ہاتھ ایٹم بم آگیا تو سب سے پہلے اسرائیل کو تباہ کرے گا، ایران کے پاس ایٹم بم ہو گا تو وہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کو اڑا دے گا۔