Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں تباہی، خاتون سمیت 7 فلسطینی شہید 50 زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ پٹی پر مسلط جنگ بندی کے معاہدے کو پیروں تلے روندتے ہوئے قابض اسرائیل نے غاصب صیہونی دشمن ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے تسلسل میں دو وحشیانہ فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم از کم 7 فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے، صیہونی حکام کی جانب سے ان حملوں کو مزاحمت کے ایک رہنما کی ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں واقع المعتز نامی رہائشی عمارت میں ایک اپارٹمنٹ پر کم از کم دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ابتدائی طور پر 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، صیہونی بمباری سے عمارت کی ایک پوری منزل ملبے کا ڈھیر بن گئی اور وہاں ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔

ہمارے نامہ نگار نے جائے وقوعہ سے مطلع کیا ہے کہ اس خونی بمباری کے باعث رہائشی عمارت کے اندر کئی منزلیں اندرونی طور پر بری طرح تباہ ہو گئی ہیں، انہوں نے اشارہ کیا کہ طبی عملہ اور شہری دفاع و بچاؤ کی ٹیمیں ملبے تلے دبے شہداء اور زخمیوں کو نکالنے اور انہیں منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

اس لرزہ خیز حملے کے چند منٹ بعد ہی، قابض اسرائیل کے طیاروں نے غزہ شہر میں ایک مسافر گاڑی کو میزائل کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کم از کم تین فلسطینی شہری فوری طور پر درجہ شہادت پر فائز ہو گئے۔

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت ہلال احمر فلسطین کے زیرِ انتظام السرايا فیلڈ ہسپتال میں المعتز عمارت کے رہائشی اپارٹمنٹ پر ہونے والے صیہونی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 13 شدید زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اور صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے تکبرانہ انداز میں غزہ پٹی میں مزاحمت کے ایک رہنما کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا غاصبانہ دعویٰ کیا ہے، جبکہ فلسطینی ذرائع کی جانب سے تاحال شہداء کی شناخت کے حوالے سے کوئی باقاعدہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

صیہونی قابض دشمن کے عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی اور رہائشی اپارٹمنٹ پر کیے جانے والے دونوں حملے ایک ہی ٹارگٹ کلنگ کے آپریشن کا حصہ اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔

قابض اسرائیلی افواج پناہ گزینوں اور مظلوموں کے کیمپوں پر فضائی و توپ خانے کے حملوں، چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کی مجرمانہ کارروائیوں اور نام نہاد “یلو لائن” کے اندر گھروں کو دھماکوں سے اڑانے اور مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان، اشیائے خوردونوش، انسانی امداد کی ترسیل اور مریضوں کے سفر پر ظالمانہ پابندیاں برقرار رکھ کر غزہ پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل اور کھلی پامالی کر رہی ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سنہ 2025ء 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ سے لے کر اب تک صیہونی سفاکیت اور خلاف ورزیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی تعداد بڑھ کر 859 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 2486 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور اب تک ملبے سے 771 شہداء کے جسدِ خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

اس نئے صیہونی خونی حملے کے بعد، سنہ 2023ء 7 اکتوبر سے جاری اس بدترین صیہونی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے اب تک کل شہداء کی تعداد 72,745 ہو چکی ہے جبکہ 172,588 فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں، جو محصور غزہ پٹی پر مسلط اس وحشیانہ جنگ کی اندوہناک اور بھاری انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan