Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر صیہونی بمباری، چوبیس گھنٹے میں 187 فلسطینی شہید اور 377 زخمی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے پر مبنی عالمی عدالت انصاف کے عبوری احکامات کے باوجود صیہونی فوج نے سنیچر کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

 فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے مشرقی رفح میں ایک گھر پر اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ مشرقی رفح میں ایک گھر پر بمباری کےنتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ متعدد فلسطینی شہری اس گھر پر بمباری کے سبب ملبے کے نیچے دب گئے ہیں جن کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔خبری ذرائع نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر صیہونی حکومت کے شدید توپخانے کے حملے کی بھی خبر دی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے کل جمعے کو اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ جارح صیہونی فوجیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں انیس بار قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سو تراسی فلسطینی شہید اور تین سو ستّر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں ميں اب تک چھبیس ہزار تراسی فلسطینی شہید اور چونسٹھ ہزار چار سو ستاسی فلسطینی زخمی ہوئے ہيں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan