Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

مغربی کنارے  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مغربی کنارے میں صیہونی غاصب فوج کے حملوں میں پیر کی صبح سے اب تک پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

رام اللہ میں نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ عبیدہ حسن عبدالرحمن حمید کو شہرکے مشرق میں واقع قصبے سلواد میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے سینے میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کے کچھ دیربعد وہ دم توڑ گیا۔

 

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں 16 سالہ رانی یاسر خلف الشاعر نامی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

قابض فورسز نے لڑکے کے زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس کے عملے کو اس تک پہنچنے سے روک دیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس دوران زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹںے سے متاثر ہوئے۔

رام اللہ اور بیت لحم میں نوجوان اور لڑکے کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں آج صبح سے لے کر اب تک متعدد علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران شہادتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

الخلیل میں وزارت صحت نے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ معتز تابش کی موت کے علاوہ اسرائیلی فوج نے18 سالہ مہند اسماعیل الفسفوس کو شہید کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan