Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید درجنوں بے گناہ فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور ننگی جارحیت کا 67 واں دن ہے۔

آج منگل کے روز صہیونی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری میں گھروں کے اندر موجود شہریوں پران کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل کررہی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

خان یونس پر اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے  نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ رفح کے علاقے میں آج منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے جب میں سے 6 کم سن بچےبتائے جاتے ہیں۔

خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ ہسپتال میں مزید چار بچوں اور خواتین سمیت 19 شہداء کی لاشیں اور 57 زخمی لائے گئے۔ زخمیوں میں 10 بچے اور دس خواتین شامل ہیں۔

جنوبی خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے متعدد شہری شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

خان یونس پر اسرائیلی توپ خانے کے علاوہ طیاروں سے وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

خان یونس میں بطن السمین کے مقام پر الشاعر خاںدان کے گھر پر بمباری کی گئی۔

غزہ کی پٹی میں رات گئے اسرائیلی فوج کی طرف سے روشنی کے گولے چھوڑے جاتے رہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری اور بربریت میں اب تک 18 ہزار 205 نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جب کہ 49 ہزار 645 زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan