Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کراچی: اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وائٹ کوٹ مارچ، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ پر اسرائیل کی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے فلسطینی عوام اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں وائٹ کوٹ مارچ ہوا۔

غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر وائٹ کوٹ مارچ کیا گیا۔

نگران وزیر صحت سندھ سعد نیاز، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، سیکرٹری جنرل فلسطین فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم ،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مارچ سے خطاب میں نگران وزیر صحت سعد نیاز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری اور دہشت گردی مذہب سے زیادہ مسئلہ انسانیت کا ہے، اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے۔
خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت نے اسرائیل کی طاقت کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی پائیدار مزاحمت نے دو ریاستی حل جیسی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا کر دفن کر دیا ہے۔  دو ریاستی حل کی بات  قابل مذمت ہے۔ انکاکہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح الفاظ میں پالیسی بیان کی ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حماس چھوٹی جماعت ہے لیکن مضبوط ایمان کے ذریعے اس جنگ کو لڑ رہے ہیں، حماس نے بتایا کہ مزاحمت میں زندگی ہے، سات اکتوبر کو اسرائیل کو جھٹکا لگا،اسرائیل کی تمام ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan