Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید

جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین شہر پر صیہونی غاصب فوج  کے ڈرون بم حملے میں چار فلسطینی نوجوان صبح شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے ڈرون طیاروں نے جنین شہر کے وسط میں سبط محلے میں متعدد نوجوانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔ قابض فوج نے ایمبولینسوں کو بم دھماکے کے مقام تک پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس کے نتیجے میں شہیدوں کے جسدد خاکی اٹھانے میں مشکلات پیش آئیں۔

وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ آج منگل کی صبح جنین پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 4 شہداء کی لاشیں خلیل سلیمان سرکاری ہسپتال پہنچائی گئیں۔

مزاحمتی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے دوران درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے، بلڈوزروں نے صبح سویرے جنین شہر پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے سڑکوں اور شہریوں کی املاک کی توڑ پھوڑ، دکانوں میں لوٹ مار اور شہریوں کو زدو کوب کیا۔

قابض فوج نے شہر کے ہسپتالوں کو گھیرے میں لے لیا اور طبی ٹیموں اور ایمبولینسوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

مزاحمت کاروں نے دراندازی کا مقابلہ کرتے ہوئے قابض فوج کی گاڑیوں کو دیسی ساختہ بموں سے نشانہ بنایا اور ان پر گولیاں برسائیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر دھاوا بول دیا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر گرفتاری کی کارروائیاں اور چھاپے مارے۔

نابلس میں قابض فوج نے شہر کے مشرقی علاقے پر دھاوا بول دیا اور نوجوان احمد النبریسی کو عسکر کیمپ میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد اور سمیع عمار القانی کو کفر قلیل میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے سلواد قصبے میں گرفتاری کی کارروائیاں کیں جس میں خواتین سمیت 13 شہریوں کوحراست میں لے لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan