Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں جزیرہ نما النقب میں مسجد کی بے حرمتی

مقبوضہ فلسطین (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب میں صیہونی پولیس نے ایک تاریخی مسجد کی منظم انداز میں بے حرمتی کی جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صیہونی پولیس نے جزیرہ نما النقب میں رھط شہر میں واقع مسجد البدر میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کوبوٹوں سمیت میں نماز کی صفوں پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

درایں اثنا اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صیہونی پولیس کے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی پولیس کا یہ اقدام اشتعال انگیز اور فلسطینی اور مسلمانوں کے ساتھ صہیونیوں کی نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مسجد کی مجرمانہ بے حرمتی کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے احتجاج کرنے اور دنیا بھر میں فلسطینی مساجد کی آئے روز ہونے والی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan