Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

اسرائیلی ظلم کی لرزہ خیز تصویر، فلسطینی قیدی عواودہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا

الخلیل (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) اسرائیلی ریاست کی نام نہاد اور بدنام زمانہ جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ ان مظالم کی کچھ تفصیلات بھی بعض اوقات منظرعام پرآتی ہیں مگر زیادہ تر ایسے مجرمانہ واقعات پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے۔

فلسطینی قیدیوں پر ظلم کی ایک تازہ مثال طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی خلیل عواودہ ہیں۔ خلیل کی اسرائیلی زندان سے سامنے آنے والی تصاویر میں اسے دیکھا جا سکتا ہے جو ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ بن چکا ہے۔ اس کے چہرے پرتھکن اور تکلیف کے واضح آثار دیکھے جا سکتےہیں۔ یہ تصویر ایک طرف نہتے فلسطینی قیدی کی بے بسی کی علامت ہے تو دوسری طرف قابض صہیونی جیلروں اور جلادوں کی ہٹ دھرمی، ظلم اور انسان دشمنی کا بین ثپوت ہے۔

خلیل عواودہ کے وکلاء اور ان کے خاندان کے ذرائع کے مطابق عواودہ جو اسرائیل کے ’’اساف ھروفیہ‘‘ اسپتال میں ہے۔ بہ ظاہر اسے وہاں علاج کے لیے منتقل کیا گیا مگر اس کی آڑ میں اسے اذیت دی جا رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ اس کی تشویشناک صحت کی حالت اور ’’اچانک موت‘‘ کے امکان کا سامنا ہے۔

جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قصبے ادنا سے تعلق رکھنے والے قیدی چالیس سالہ خلیل عواودہ انتظامی قیدی ہیں اور انہوں نے مسلسل 170 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

حال ہی میں قابض ریاست نے اس کی انتظامی حراست کو’’منجمد‘‘ کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جس کا مطلب اس کی نظر بندی کا خاتمہ نہیں ہے، بلکہ اسے موت سے دوچار کرنے کا ایک نیا فیصلہ ہے۔ اس لمحے تک قابض انتظامیہ اس کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دینے سے انکاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan