Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا کے سفارت خانے کے قیام پر فلسطینی اتھارٹی کی مزمت

یروشلیم(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کولمبیا نے بدھ کومقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کیلئے باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ کھول دیا جس پر فلسطینی اتھارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس اقدام کے بعد کولمبیا ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ قائم کرکے اسرائیلی خودمختاری کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
دنیا کے بیشتر ممالک کے اسرائیل میں سفارت خانے تل ابیب میں قائم ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک بیت المقدس کی حتمی حیثیت کا فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حل کے ساتھ ہونا چاہیے۔اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون صاعر نے سفارت خانے کی مہمانوں کی کتاب میں دستخط کرتے ہوئے اس دن کو اسرائیل اور بیت المقدس کیلئے اہم قرار دیا۔

کولمبیا کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے نئے صدر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے جولائی میں سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ فیصلہ سابق صدر گستاوو پیٹرو کی پالیسی سے بالکل مختلف ہے،جنہوں نے 2024 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سفارت خانہ کھولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی، مقدس شہر کی قانونی حیثیت سے متعلق عالمی اتفاق رائے کو نقصان پہنچانے اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan