Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایئر ڈراپس اچھا اقدام مگریہ غزہ کے فاقہ کشوں کے لیے ناکافی ہے:بوریل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ایئر ڈراپ کے ذریعے غزہ میں امداد پہنچانا اچھا ہے لیکن کافی نہیں ہے۔ غزہ میں بے گھر اور جنگ سے تباہ حال لوگوں تک زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے امداد کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی صورت حال سے متعلقہ افراد کو اسرائیلی حکومت پر انسانی امداد تک بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

امدادی تنظیمیں تصدیق کرتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد بہت کم ہے اور زمینی راستے سے داخل ہونے والے امدادی قافلے اسرائیل کی پیشگی منظوری سے مشروط ہیں۔ منظوری کے باوجود اسرائیلی قابض فوج اکثر امدای قافلوں کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم والے علاقوں میں بھاری پیکجوں کو چھوڑنے سے رہائشیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں گرائے گئے بہت سے پیکجز سمندر میں گر کر ضائع ہوگئے اور بہت سےہوا کے ذریعے اڑ کر اسرائیلی علاقوں میں چلے گئے۔

ایئر ڈراپ آپریشن کے لیے اسرائیلی حکام سے اجازت لینا ضروری ہے۔ کیونکہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر فضائی حدود کو کنٹرول کرتا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 شہید اور 142 زخمی ہوئے”۔

وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30,800 شہید اور 72,298 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan