Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل روزانہ اوسطا 37 فلسطینی ماؤں کو شہید کررہا ہے: اقوام متحدہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزار فلسطینی خواتین کو شہید کیا جاچکا ہے۔ اس اعتبار سے اسرائیلی فوج روزانہ 37 فلسطینی خواتین کو شہید کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کی خواتین کے امور کی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری جنگ فلسطینی خواتین کے لیے المیہ اور سانحہ بن چکی ہے جس میں ہزاروں خواتین کو شہید اورزخمی کیا جا چکا ہے۔ ہر روز 37 خواتین کو شہید کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا یےکہ غزہ کی پٹی میں روزانہ کی بنیاد پر 37 خواتین کا قتل اتنے ہی خاندانوں کو متاثر کرتا ہے اور بڑی تعداد میں بچے ماؤں سے محروم ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں نہ صرف غزہ میں خواتین کو شہید اور زخمی کیا جاتا ہے بلکہ بڑی تعداد میں خواتین کو جبری اغوا کیا گیا اور بہت سی خواتین ملبے تلے دب کرلاپتا ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ اوسطا 63 خواتین کو شہید کرتی ہے جن میں سے 37 بچوں والی مائیں ہوتی ہیں۔ ان کی شہادت سے ان کےچھوٹے چھوٹے بچے ماؤں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan