ملک بھر کی طرح مری پریس کلب میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت پریس کانفرنس منعقد کی گئی اور صحافی برادری کے لئے دعوت افطار کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک ارسلام ایاز، خواجہ شبیر احمد اور جماعت اسلامی کے رہنما مسعود احمد بٹ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور رمضان المبارک میں زخمی زخمی قدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا مہم کا آغاز کیا جائے گا۔