Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ملین7۔1 فلسطینیوں کی جبری بے دخلی “غیر قانونی”ہے:ایچ آرڈبلیو

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ہیومن رائٹس واچ نے “رائٹس واچ” نے مزید کہا کہ “رفح میں 1.7 ملین فلسطینیوں کو بے گھر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے کوئی اور محفوظ جگہ نہیں۔ اگر رفح سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ان نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “غزہ میں جانے کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔”

انسانی حقوق کی تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ “مزید مظالم کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات” کریں۔

خیال رہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اس وقت تقریبا 13 لاکھ بے گھر فلسطینی جمع ہیں جب کہ رفح کے اپنے باشندے بھی وہاں موجود ہیں۔ اسرائیل رفح میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کررہا ہے اور وہاں پر موجود لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی پرمجبور کررہا ہے۔

رفح میں اسرائیلی فوج بدترین بمباری کررہی ہے جس میں روزانہ سیکڑوں فلسطینی شہید ہو رہےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan