Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج ناصر ہسپتال میں قتل عام کی تیاری کررہی ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناصر میڈیکل کمپلیکس میں موجود بے گھر افراد کو تحفظ فراہم کریں کیونکہ اسرائیلی قابض فوج ہسپتال میں فوجی کارروائی اور وہاں پر موجود افراد کے قتل عام کی تیاری کررہی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناصر ہسپتال قابض افواج کے براہ راست خطرے میں ہے۔ اسرائیلی بمباری سے ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہسپتال میں طبی سامان اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

حماس نے منگل کے روزایک بیان میں کہا کہ خان یونس میں ناصر ہسپتال کے شمالی دروازے کے قریب صیہونی قابض افواج کی تعیناتی اور بے گھر ہونے والوں کو وہاں سے نکل جانے کے لیے دہشت گرد صیہونی قابض فوج کی طرف سے طاقت کا استعمال جنگی جرائم کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ قابض فاشسٹ دہشت گرد فوج کے نشانہ باز چن چن کر وہاں پرموجود لوگوں کو نشانہ بنانے اور ایک نئے قتل عام کی تیاری کررہے ہیں۔

دوسری طرف وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے متنبہ کیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس میں صورتحال مزید خراب اور تباہ کن ہوتی جا رہی ہے۔ قابض افواج نے میڈیکل کمپلیکس کی شمالی دیوار کو گرا دیا ہے۔

القدرہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فورسزنے ناصرمیڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو بے گھر افراد کو نکالنے اور مریضوں اور صحت کے اہلکاروں کو ہسپتال میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا اور آگ لگائی گئی۔ آگ میڈیکل آلات کے گودام تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں سامان اور ادویات کی بھاری مقدار مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔

دوسری جانب قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر بربریت اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ امریکی اور یورپی حمایت سے مزید درجنوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی تازہ دہشت گردی میں مزید 16 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 133 فلسطینی شہید اور 162 زخمی ہوگئے۔

تازہ شہادتوں کے بعد سات اکتوبر سے جاری فاشسٹ اسرائیلی فوج کی بربریت میں شہداء کی تعداد 28 ہزار 473 ہوگئی ہے جب کہ 86 ہزار 146 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan