Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ہسپانوی عدالت کا فیصلہ دشمن کوہمارے خلاف حوصلہ فراہم کرے گا: برھوم

palestine_foundation_pakistan_daraj-massacre

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے ہسپانوی سپریم کورٹ میں غزہ کے وسط میں”الدرج” کے مقام پر 2002 ء میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے قتل عام سے متعلق دائر کیس ختم کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

قابض صہیونی فوج نے 2002ء کے موسم گرما میں حماس کے عسکری ونگ”القسام بریگیڈ” کے بانی صلاح شحادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے علاقے میں آپریشن کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی اس دہشت گردی کے دوران درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔

بدھ کے روزغزہ میں ذرائع ابلاغ کو جاری ایک بیان میں فوزی برھوم نے کہا کہ ہسپانوی عدالت کے فیصلے کے فلسطین پر منفی اثرات مرتب ہوں ، کیونکہ اس فیصلے سے”دشمن کو فلسطینی عوام کی خونریزی کا مزید حوصلہ ملے گا، جبکہ صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطین میں جاری جنگی جرائم میں مزید اضافہ ہو گا”۔

فوزی برھوم نے کہا کہ 2002ء میں صہیونی فوج کی جانب سے صلاح شحادہ کی شہادت کے لیے کی جانے والی اس مجرمانہ کارروائی کی پوری دنیا میں نہ صرف مذمت کی گئی تھی بلکہ اسرائیلی فوج کی اس دہشت گردی کے ارتکاب پر علاقائی اور عالمی عدالتوں میں اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فوزی برھوم نے ہسپانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی سے متعلق عدالت میں زیرسماعت مقدمے کو ختم کیے جانے کےفیصلے پرنظرثانی کرے۔ انہوں نے دنیا کے ممالک میں بھی الدرج میں ہونے والی دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے اور اسرائیلی دہشت گردی پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پربھی زور دیا۔

فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات فلسطینی عوام کا حق ہے، اس کے لیے دنیا کے ہر انصاف فراہم کرنے والے ادارے کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

واضح رہے کہ ہسپانوی نیشنل کورٹ نے گذشتہ برس جون 2009ء میں کیس کی سماعت روک دی تھی جس کے بعد انسانی حقوق کے مندوبین نے کیس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیس کی از نو تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم گذشتہ روز سپین کی سپریم کورٹ نے بھی کیس کی سماعت سے انکارکر دیا تھا۔

ہسپانوی نیشنل کورٹ نے 2009ء میں یہ کہہ کرمقدمے کی سماعت سے انکار کر دیا تھا کہ اس کے پاس اس کیس کی سماعت کے آئینی اختیارات نہیں، جس کے بعد مدعا علیھان نے یہ مقدمہ ہسپانیہ کی زیادہ موثر اور قانونی اختیارات کی حامل عدالت سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan