Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سیناء میں اسرائیلی سیاحوں کے اغوا کا خدشہ، مصر نے رفح کراسنگ بند کردی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-women4

فلسطین میں سرحدی راہداری نگران کمیٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے مصری حکومت کی جانب سے بدھ کے روز اچانک رفح سرحدی پھاٹک کی بندش سے غزہ واپس آنے والے فلسطینیوں کی آمد و رفت دو روز (بدھ اور جمعرات) کے لئے بند ہو گئی ہے جس کے وجہ سے مصری سرحد کی جانب متعدد فلسطین مریض پھنس کر رہ گئے ہیں۔

فلسطینی اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ مصر کے جزیرہ نما سیناء میں اسرائیلی سیاحوں کے اغوا کی افواہوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت سرحدی پھاٹک کی بندش کا فیصلہ 2 دنوں کے لئے کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ مصر کب سرحدی کراسنگ کو پہلے کی دوبارہ طرح کھولے گا۔

واضح رہے کہ غزہ کے تین سال سے جاری اسرائیلی محاصرے کے دوران بھی مصر رفح کراسنگ کو ہر ہفتے مریضوں اور مصر میں محصور فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی واپسی کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر کھولتا چلا آیا ہے۔ مصر نے امسال مارچ کے شروع میں رفح کراسنگ کو مسلسل پانچ دنوں کی غیر معمولی مدت کے لیے کھولا تھا تا کہ مریض اور پھنسے ہوئے دوسرے افراد سرحد کی دونوں جانب آزادانہ آ جا سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan