Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مشرقی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_israeli-tank13

فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز مشرقی غزہ میں نکالی جانے والی پرامن ریلی پر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ یہ ریلی علاقے میں نام نہاد ‘بفر زون’ کی تعمیر کے خلاف نماز ظہر کے بعد نکالی گئی۔

وزارت صحت میں ڈائریکٹر شعبہ حادثات و ایمبولینس ڈاکٹر معاویہ حسنین نے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں نے تین زخمیوں کو ’’شفاء ہسپتال‘‘ منتقل کیا ہے جنہیں جسم کے مختلف حصوں پر گولیوں کے زخم آئے۔

ایک ایسی ہی دوسری کارروائی میں 5 اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے 6 بلڈوزروں کی معیت میں بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے مشرقی البریج کیمپ میں محدود پیمانے پر دراندازی کا ارتکاب کیا۔ اسرائیل فوجی مشرقی کیمپ کے السرحی گیٹ سے دو سو میٹر اندر تک گھس آئے۔ فوج کی معیت میں دراندازی کا ارتکاب کرنے والے بلڈوزروں نے زرعی اراضی میں کھدائی شروع کر دی۔ فوج نے شہریوں کے ہاتھوں لگائے جانے والے زیتون کے درختوں میں بڑے پیمانے پر تلاش آپریشن بھی کیا۔

اسرائیلی فوج وقفے وقفے سے فلسطینیوں کے گھروں اور زرعی اراضی کی جانب اندھا دھند فائرنک کر رہی ہے۔ اس فائرنگ سے جاں بحق و زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ۔ یاد رہے کہ منگل کے روز مشرقی کیمپ میں دراندازی کا ارتکاب کرنے والی اسرائیل فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan