Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے 21 لبنانی شہری شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4278 اور زخمیوں کی تعداد 12196 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد 30 جون سنہ 2026ء تک اسرائیلی جارحیت کے کل متاثرین کی تعداد 4278 شہداء اور 12196 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پیشرفت جمعہ کی شام بیروت اور تل ابیب کے درمیان امریکی سرپرستی میں منطور کیے گئے ایک ’فریم ورک معاہدے‘ کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس معاہدے میں لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کی بات کی گئی ہے، جس کا آغاز دو تجرباتی علاقوں سے ہونا ہے جن کی نشاندہی تاحال نہیں کی گئی ہے۔

معاہدے میں انخلا مکمل کرنے کے لیے کوئی واضح ٹائم ٹیبل نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے نفاذ کو اس شرط سے جوڑا گیا ہے کہ انخلا کے بعد خالی ہونے والے علاقوں کی مکمل اور مؤثر سکیورٹی ذمہ داری لبنانی فوج سنبھالے گی، اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے علاوہ تمام مسلح گروہوں، بالخصوص حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے گا۔

دوسری جانب، حزب اللہ نے اس معاہدے کو ’غیر موجود‘ اور ’ذلت آمیز‘ قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انخلا کو اس کے غیر مسلح ہونے سے مشروط کرنا ’سرخ لکیروں کو عبور کرنے‘ کے مترادف ہے۔ اسی اثنا میں بیروت میں حزب اللہ کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کیں اور ٹائر نذر آتش کیے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج لبنان کے جنوبی علاقوں کے بعض حصوں پر دہائیوں سے قابض ہے، جبکہ کچھ دیگر علاقوں پر سنہ 2023ء اور سنہ 2024ء کے دوران ہونے والی جنگ کے دوران قبضہ کیا گیا تھا۔

اپنی موجودہ جارحیت کے دوران، قابض فوج نے اپنی پیش قدمی کو لبنانی سرزمین کے اندر 10 کلومیٹر سے زائد تک بڑھا دیا ہے، جو سنہ 2000ء میں جنوبی لبنان سے انخلا کے بعد اس کی سب سے گہری پیش قدمی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan