غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گیارہ اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک کل شہداء کی تعداد 1,100 ہو چکی ہے۔
کل زخمیوں کی تعداد 3,546 تک پہنچ گئی ہے۔
اس عرصے کے دوران ملبے سے 800 شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ مجموعی اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک کل 73,223 فلسطینی شہید اور 173,654 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید نشاندہی کی ہے کہ اب بھی بڑی تعداد میں متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جہاں تک پہنچنے میں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ مسلسل ناکہ بندی اور خطرات کے باعث تاحال قاصر ہے۔
