نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قصرا کے ایک گھر پر دھاوے کے دوران فائرنگ سے ایک بچی اور ایک معمر خاتون زخمی ہو گئیں۔
فلسطینی ہلال احمر کی ٹیموں نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ایک پندرہ سالہ بچی اور ستر سالہ معمر خاتون کو طبی امداد فراہم کی جو قابض افواج کے گھر میں گھسنے کے بعد چلائی گئی براہ راست گولیوں سے کمر کے حصے میں زخمی ہو گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق قابض افواج نے گھر پر دھاوا بولا اور اس کے اندر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاندان کی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
قابض افواج اور یہودی آباد کار مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف گھروں میں گھسنے، تلاشی لینے اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری مزاحمتی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ جولائی سنہ 2026ء کے دوران قابض افواج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف 20256 حملے ریکارڈ کیے، جن میں سے ایک ہزار چار سو اٹھاون حملے قابض فوج نے کیے ہیں۔
