Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ہند رجب فاؤنڈیشن: اسرائیلی تحقیقات پر کوئی اعتماد نہیں، عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کی جائیں

لندن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہند رجب فاؤنڈیشن جو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے نے فلسطینی بچی ہند رجب، ان کے خاندان کے افراد اور امدادی کارکنوں کی شہادت کے واقعات کی داخلی مجرمانہ تحقیقات کھولنے کے قابض اسرائیلی فوج کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعات سنہ 2024ء اور سنہ 2025ء کے دوران پیش آئے تھے۔

فاؤنڈیشن نے پریس بیانات میں کہا کہ یہ قدم غزہ کی پٹی میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی دباؤ اور جانچ پڑتال کے بڑھنے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ تنظیم کا ماننا ہے کہ قابض اسرائیل کی داخلی تحقیقات اکثر بغیر کسی حقیقی احتساب یا ذمہ داروں کو بامعنی سزا دیے بغیر ہی ختم ہو جاتی ہیں۔

فاؤنڈیشن نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات میں صرف قابض اسرائیل کے داخلی تحقیقاتی میکانزم پر انحصار نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ کہ ایسی تحقیقات بین الاقوامی انصاف اور احتساب کے عمل کا متبادل نہیں بن سکتیں۔

فاؤنڈیشن نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا آغاز کریں اور قابض اسرائیل پر لگائے جانے والے جرائم کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے، ان پر مقدمہ چلانے اور انہیں سزا دینے کے لیے کام کریں تاکہ انصاف کا حصول ممکن ہو سکے۔

قابض اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوری سنہ دو ہزار چوبیسء میں بچی ہند رجب کی شہادت اور مارچ سنہ2024ء میں غزہ کی پٹی میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت میں اپنی افواج کے ملوث ہونے کے حوالے سے داخلی مجرمانہ تحقیقات شروع کی ہیں۔ یہ اعلان فوج کے ’حقائق تلاش کرنے اور تشخیص کے میکانزم‘ کی جانب سے کیے گئے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

فوج نے وضاحت کی کہ یہ تحقیقات غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے جائزے کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

چھ سالہ بچی ہند رجب کو غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جنگ کے دوران غزہ شہر کے تل الہویٰ محلے میں ان کے خاندان کے افراد اور ان تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے امدادی کارکنوں کے ساتھ شہید کر دیا گیا تھا۔

ہند رجب فاؤنڈیشن کا مرکزی دفتر برسلز میں واقع ہے، اور اس کا قیام ستمبر سنہ دو ہزار چوبیسء میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کے کارکنوں نے عمل میں لایا تھا، اور اس کا نام فلسطینی بچی ہند رجب کے نام پر رکھا گیا تھا۔

فاؤنڈیشن اپنی سرگرمیوں کو اسرائیلی فوجیوں اور کمانڈروں کے قانونی تعاقب اور جسے وہ ’استثنیٰ کی پالیسی‘ کہتی ہے اس کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرتی ہے۔ یہ کام ڈیجیٹل شواہد اکٹھا کرنے، گواہیوں اور ملوث فوجیوں، خاص طور پر دوہری شہریت رکھنے والوں کی شناخت کے ذریعے کیا جاتا ہے، تاکہ آفاقی دائرہ اختیار کے اصول کی بنیاد پر مختلف ممالک کی قومی عدالتوں میں ان کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کیے جا سکیں۔

فاؤنڈیشن قابض اسرائیل کی افواج پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دستاویزی فائلیں اور باضابطہ شکایات پیش کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan