Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے دھاوے، اندھا دھند گرفتاریاں اور متعدد علاقوں میں جھڑپیں

مقبوضہ مغربی کنارہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر دھاوے بولے، گھروں کی تلاشی لی اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران کئی مقامات پر قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بیت لحم میں جنوب مشرق میں واقع بلدہ تقوع میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں، جہاں قابض فورسز نے نوجوانوں پر صوتی بم اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع بلدہ بیت فجار پر بھی یورش کی، شہر کے وسط میں شارع الصف پر ایک گھر پر چھاپہ مارا اور شہر کے جنوب میں واقع دھیشہ کیمپ میں بھی داخل ہو گئی۔ قابض فورسز نے بیت لحم شہر میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کر صحافی عبد الرحمن حسان کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور واقعے میں یہودی آبادکاروں نے بیت لحم کے مشرق میں واقع “عش غراب” کے گردونواح میں اشتعال انگیز چکر لگائے۔

نابلس میں جنوب میں واقع قصبے مادما پر دھاوے کے دوران قابض فورسز نے اندادھند آنسو گیس اور صوتی بم فائر کیے جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع بلدہ بیتا، نابلس شہر کے شمالی پہاڑ (الجبل الشمالی) اور شہر کے مغرب میں مخیم العین کے گردونواح میں ایک رہائشی عمارت پر بھی چھاپہ مارا۔ مزید برآں قابض فورسز نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عصیرۃ القبلیہ پر دھاوا بول کر دو سگے بھائیوں عاصم اور یاسر علی مخلوف کو حراست میں لے لیا۔ نابلس کے مشرق میں واقع بیت فوریک سے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک غیر قانونی بستی کے یہودی آبادکار نے مکینوں کو اشتعال دلانے کے لیے قصبے کے گھروں پر لیزرز کی شعاعیں پھینکیں۔

قلقیلیہ میں قابض فورسز نے بلدہ حبلہ پر یورش کی اور کارروائی کے دوران نوجوان احمد عصام عودہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ قلقیلیہ کے مشرق میں واقع بلدہ عزون میں ایک صہیونی اسپیشل یونٹ کے خفیہ داخلے کے بعد قابض فوج نے دھاوا بول کر کئی گھروں کی تلاشی لی۔

الخليل میں قابض فوج کی ایک بڑی فورس نے دو فوجی بلڈوزرز کے ہمراہ شہر الظاہرية پر دھاوا بولا۔ قابض فورسز نے متعدد محلوں میں گھروں پر چھاپے مارے، ان میں سے بعض کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا اور اس کے ساتھ ہی راستے بھی بند کر دیے گئے۔

ادھر قابض فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر جریر کے علاقے الحفر، جنین کے مشرق میں واقع قصبے عابا، اریحا کے شمال میں واقع قصبے فصایل، مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع بلدہ کفر عقب اور طولکرم کے شمال میں واقع بلدہ دیر الغصون پر بھی یورشیں کیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan