Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی کی شہادت

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پیر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔

ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ ان کے عملے نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع بلدہ بیرنبالا میں دیوارِ فاصل کے قریب قابض اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک شہید کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والا نوجوان نصر زعل کعابنہ ہے جس کی عمر 19 برس تھی اور وہ پیٹ میں قابض اسرائیل کی گولی لگنے کے باعث شہید ہوا۔

ذرائع نے مزید واضح کیا کہ طبی عملے نے شہید کے دل اور پھیپھڑوں کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر تمام تر کوششیں ناکام رہیں اور ان کی شہادت کا اعلان کر دیا گیا۔

اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل اور یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے 1215 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan