Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

گزشتہ ایک روز میں غزہ میں 8 شہادتیں، 32 فلسطینی زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جاری سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 8 شہداء کے جسد خاکی(جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والا شہری بھی شامل ہے) اور 32 زخمی لائے گئے ہیں۔

وزارت نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 1,108 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3,578 تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ اب تک 800 شہداء کے جسدِ خاکی ملبے سے نکالے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 73,231 فلسطینی شہید اور 173,686 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر پڑے ہیں، تاہم قابض اسرائیل کی جانب سے پیدا کردہ رکاوٹوں کے باعث ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan